15 اکتوبر 2017 - 16:53
جنوبی کشمیر میں ہڑتال، معمول زندگی مختل

جنوبی کشمیرکے پلوامہ اور شوپیاں قصبے میں آج تعزیتی ہڑتال کے نتیجے میں معمول کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی کشمیرکے پلوامہ اور شوپیاں قصبے میں آج تعزیتی ہڑتال کے نتیجے میں معمول کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی۔

گزشتہ روز بھارتی فورسز کے ساتھ ایک معرکے میں پلوامہ میں دو مقامی جنگجو جاں بحق ہوئے تھے۔

جاں بحق ہونے والے جنگجوں میں وسیم احمد شاہ ساکن ہیف شوپیاں اور ناصر احمد میر ساکن لتر پلوامہ شامل تھے۔

دونوں کو اپنے اپنے علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا اور ان کے جلوس جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جھڑپ میں دو جنگجوں کی خبر پھیلنے کے بعد پلوامہ میں مقامی نوجوانوں نے سڑکوں پر پرتشدد مظاہرے کئے اور فورسز پر پتھراو کیا۔

مظاہرین پر فورسز کی راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی شہری گلزار احمد میر شہید ہوا اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

چنانچہ آج پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں ان ہلاکتوں کے خلاف ایک تعزیتی ہڑتال ہوئی جس کے نتیجے میں روزمرہ کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی۔

اطلاعات کے مطابق دونوں اضلاع میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک غائب رہا۔

حکام نے ممکنہ افواہ بازی پر قابو پانے کے لئے شوپیان اور پلوامہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز